کورونا وائرس کے باعث اموات کی تعداد 21ہونے کی تصدیق

شائع 30 مارچ 2020 01:58pm
فائل فوٹو

معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا نے ملک بھر میں کورونا وائرس کے باعث اموات کی تعداد 21ہونے کی تصدیق کردی۔

 معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزاکہتے ہیں کہ 24 گھنٹے میں 99افراد میں کورونا کی تصدیق ہوگئی ہے۔ جبکہ32 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا آنے والے دنوں میں صحتیاب ہونے والے افراد کی تعداد میں اضافہ ہوگا۔